کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ن اپنے ہنگامی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سےرانا ثناء اللہ خان کے متحدہ مخالف بیان سے اظہار لاتعلقی کو خوش آئند  اوراطمینان بخش قراردیاہے ۔
متحدہ رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم ن لیگ کے مرکزی رہنمااوروفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشیدکے بیان کاخیرمقدم کرتی ہے۔
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںاس بات پرتفاق کیاگیا کہ مستقبل میں ن لیگ اور ایم کیوایم کے درمیان کسی بھی غلط فہمی کے ازالے کے لئے دونوں جانب سے کمیٹی بنادی جائے تاکہ غلط فہمیاں بات چیت کے ذریعے طے کرلی جائیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنماء  رانا ثناء الله نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن متحدہ قومی موومنٹ کوجو پہلے سمجھتی تھی اب بھی وہی سمجھتی ہے ،متحدہ کے بارے میں خیالات پہلے کی طرح ہی ہیں تبدیل نہیں ہوئے، ایم کیو ایم کے ساتھ اب بھی مخاصمت ہے ۔
رانا ثناء اللہ خان کے بیان کے بعد ن لیگ کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ن  پارٹی موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ راناثناء اللہ کےبیان کا پارٹی موقف سے کوئی تعلق نہیں،ان کے ایم کیوایم سے متعلق خیالات پارٹی پوزیشن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
سینٹر پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم ،راناثناء اللہ کے بیان کو ن لیگ سے تعلقات پراثراندازنہ ہونے دے، ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اسے طویل عرصے سے عوام کااعتمادحاصل ہ

0 comments:

Post a Comment

 
Unlimited Fun © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top